چکوال/ پودا تنظیم کے زیر اہتمام ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر خواتین کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بہتری لانے کے لیے سیمنار یونیورسٹی آف چکوال کے ہال میں جاری۔

چکوال/ خواتین کو درپیش ہیلتھ ایجوکیشن اور کم عمری کی شادی کے نقصانات سے بچانے کے لیے آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے (نبیلہ اسلم ) ۔

چکوال/ بچیوں کی کم عمر شادیوں سے انکی تعلیم صحت متاثر ہوتی ہے جس سے بہت سے نقصانات اٹھانے پڑتے ہیں (ثمینہ نذیر)۔

چکوال/ پودا گورنمنٹ کے مختلف اداروں کے ساتھ ملکر خواتین کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے (ناہیدہ عباسی)

چکوال/ پودا کی انتظامیہ کی خصوصی دعوت پر معروف صحافی ذوالفقار میر شفیق ملک راجہ افتخار احمد راجہ ثاقب عباس بھی سیمنار میں موجود۔

 رپورٹ

 راجہ افتخار احمد

 بیوروچیف روزنامہ جہاں اسلام آباد

چکوال (راجہ افتخار سے) ورلڈ ہیلتھ ڈے کے حوالے سے یونیورسٹی اف چکوال میں  منعقدہ سمینار میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چکوال ڈاکٹر محمد بلال اور  فلاحی تنظیم پودا پاکستان کی ڈائریکٹر میڈم ثمینہ نے سیکرٹری جنرل چکوال پریس کلب رجسٹرڈ ذوالفقار میر کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ذوالفقار میر کا پروگرام کڑوی بات نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں چکوالیوں کا پسندیدہ پروگرام بن چکا ہے۔

ذوالفقار میر نے مقامی صحافت میں اعلی صحافتی اقدار کو پروان چڑھانے اور نوجوان صحافیوں کو نکھارنے میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

پودا تنظیم کی ڈائریکٹر محترمہ ثمینہ اسسٹنٹ کمشنر چکوال میڈم ثمینہ بشیر کو ورلڈ ہیلتھ ڈے سیمنار میں یادگاری شیلڈ پیش کر رہی ہیں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*